• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے 12 فلسطینی خاندانوں کے 142 افراد کو بمباری کرکے شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 12 خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا۔ عرب میڈیا نے غزہ سے فلسطینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 142 فلسطینی شہید اور 278 زخمی ہوئے۔ 

فلسطینی حکام نے کہا کہ خدشہ ہے درجنوں افراد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں۔ اکتوبر سے ابتک غزہ کی پٹی میں 24 ہزار 762 شہری شہید اور 62 ہزار 108 زخمی ہوچکے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی کے اسپتالوں میں کینسر کے 10 ہزار مریضوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

فلسطینی حکام نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث نقل مکانی کرنے والوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ کم از کم 4 لاکھ شہری وبائی امراض کا شکار ہو گئے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے کہنا ہے کہ غزہ میں طبی امداد نہ ملنے سے 60 ہزار حاملہ خواتین کی جانوں کو خطرہ ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں 30 اسپتالوں اور 53 طبی مراکز کو تباہ کر دیا۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے 334 افراد شہید اور 122 ایمبولینسیں تباہ ہوگئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ غزہ پر حملوں کی وجہ سے 20 لاکھ شہری کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق غزہ پر اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک 65 ہزار ٹن بارودی مواد استعمال کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید