• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان ایشا نے برطانیہ کا رخ کرلیا، میڈیا رپورٹ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کو ایک کے بعد دوسرے طوفان کا سامنا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان ایشا نے برطانیہ کا رخ کرلیا، ویک اینڈ سے موسم میں ڈرامائی تبدیلی متوقع ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان ایشا کے سبب برفباری کے بعد تیز ہوائیں اور شدید بارشیں ہوں گی۔ اتوار کی شب سے پیر کی صبح تک طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق دو ایمبر وارنگز بھی جاری کی گئی ہے، ہفتہ سے سردی کا زور ٹوٹ جائے گا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری ایمبر وارننگ پیر کی شب سے جنوب مشرقی انگلینڈ کیلئے ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمبر وارنگز والے علاقوں میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی جانے اور گھروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان ایشا کے سبب پلوں پر ٹریفک بند کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ شدید طوفانی ہواؤں کے سبب موبائل فون کوریج بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید