• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: دادا کی گود میں موجود بچی کو کتے نے کاٹ لیا

بھارت کے شہر دہلی میں دادا کی گود میں موجود ڈیڑھ سالہ بچی کو کتے نے کاٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2 جنوری کو پیش آیا جس کے بعد بچی 17 دنوں تک اسپتال میں رہی اور اسے 18 ٹانکے لگے۔

بچی کے والدین کا بتانا ہے کہ ان کی بیٹی کے پیر پر کئی جگہ ٹانکے لگے اور اسے 3 فریکچر بھی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حملے کے بعد کتے کے مالک اور علاقے میں موجود لوگوں نے بچی کو بچانے کی کوشش کی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس کو بھی دے دی گئی ہے۔

بچی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ حکام نے محلے میں اس حوالے سے کچھ نہیں کیا، پولیس کو شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متاثرہ بچی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ براری تھانے کے کچھ پولیس اہلکاروں نے کتے کے مالک سے معاملہ طے کرنے پر اصرار کیا، پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا اور کتے کا مالک اب بھی آزاد گھوم رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پٹ بل کتے پالنے پر پابندی ہے تاہم پھر کئی لوگ اس پر عمل نہیں کرتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید