• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کی والدہ نے انکیتا لوکھنڈے کو غیر مہذب قرار دیدیا

منارا چوپڑا (دائیں)، انکیتا لوکھنڈے (درمیان) اور پریانکا چوپڑا اپنی والدہ مدھو چوپڑا کے ساتھ (بائیں)
منارا چوپڑا (دائیں)، انکیتا لوکھنڈے (درمیان) اور پریانکا چوپڑا اپنی والدہ مدھو چوپڑا کے ساتھ (بائیں)

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا بگ باس 17 میں شریک منارا چوپڑا کی حمایت میں سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینکا چوپڑا نے بگ باس 17 میں شریک انکیتا لوکھنڈے کو غیر مہذب قرار دیا۔

بھارتی شہر امبالہ سے تعلق رکھنے والی منارا چوپڑا بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور پرینیتی چوپڑا کی کزن ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بگ باس کی ایک قسط میں وکی جین اور منور فاروقی کے درمیان ایک ٹاسک کے اوپر زبردست جھگڑا ہوا۔

منارا چوپڑا اس موقع پر منور فاروقی کی ٹیم کا حصہ تھیں، اس موقع پر پورا گھر موجود تھا اور انکیتا لوکھنڈے نے منور فاروقی کو کھری کھری سنائی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے دوران ایشا مالویا اور عائشہ خان نے منارا چوپڑا کو بدصورت تک کہہ دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تو پریانکا چوپڑا کی والدہ نے ردعمل دیا اورانکیتا لوکھنڈے، ایشا مالویا اور عائشہ خان کو غیر مہذب قرار دیا۔

انہوں نے ویڈیو کے کمنٹ باکس میں اپنے ریمارکس میں کہا کہ او میرے خدا، یہ تو بالکل غیر مہذب رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید