چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو موجودہ حالات میں ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی پی نے یہ بھی کہا کہ بطور وزیراعلیٰ میں نے صوبے میں میگا پراجیکٹ پر کام کیا ہے۔