کراچی کے کے پی ٹی فٹبال گراؤنڈ میں جنوبی افریقی فٹ بال کلب اور کراچی یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوستانہ میچ مہمان کلب نے 3 ایک سے جیت لیا۔
کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ میں امدمیزولا یونا ئیٹڈ کلب اور کراچی یونائیٹڈ کلب کے درمیان خیر سگالی میچ میں پہلے جنوبی افریقی کلب نے 14ویں منٹ میں برتری حاصل کی۔
کراچی یونائیٹڈ نے اس برتری کو 27 منٹ میں برابر کیا، 34ویں منٹ میں جنوبی افریقی کلب نے مقابلہ دو، ایک کردیا۔
میچ کا تیسرا گول اُن کے کھلاڑی زیتھمبے نے 52ویں منٹ میں بنایا، اسی اسکور پر میچ ختم ہوا۔
میچ کے مہمان خصوصی میئر کراچی مرتضی وہاب تھے۔