پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ احسن اقبال کا غصہ ثابت کرتا ہے کہ نواز شریف مباحثے میں بلاول بھٹو سے ہار جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نواز شریف کو چاہیے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ٹی وی پر مباحثہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ ان کے مخالف عوام کی عدالت میں آکر خود کو پیش کریں، پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کیا تھا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کے عوامی فلاحی منشور نے مخالفین کو پریشان کر دیا ہے، نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ملازمین کی برطرفیوں کا طوفان مچایا۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ نواز شریف کا یہ لیول نہیں کہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ بلاول انڈر 19 کا کھلاڑی ہے ان کے والد کہہ چکے ہیں کہ ابھی اس کی تربیت ہو رہی ہے۔
احسن اقبال نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے پارٹی قائد کا نام احترام سے لینے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنی زبان ٹھیک نہ کی تو جواب دینا جانتے ہیں۔