مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے کہا ہے کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی، الیکشن کمیشن واقعے کا نوٹس لے۔
احمد اقبال کا کہنا ہے کہ ابھی تک پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ کی جاری رہی ہے، ایف آئی آر میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ظفر وال میں احمد اقبال کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی۔