• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں، تربیتی مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے

دستار بندی تقریب میں متعدد افغان رہنماؤں نے بھی شرکت کی - فوٹو: سوشل میڈیا
دستار بندی تقریب میں متعدد افغان رہنماؤں نے بھی شرکت کی - فوٹو: سوشل میڈیا

افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے۔

افغان  کنٹر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے مدرسے کی دستار بندی تقریب ہوئی، جس میں دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیر بھی موجود تھے۔

دستار بندی تقریب میں متعدد افغان رہنماؤں نے بھی شرکت کی، اس سے قبل افغان طالبان ترجمان کہہ چکے ہیں افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے نہیں ہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے، جس کا افغان حکام کو بخوبی علم ہے۔

ٹی ٹی پی کی پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی بنیادی وجہ افغان طالبان کا انہیں محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید