• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیل کے سفاکانہ حملے اور بمباری جاری، شہدا کی تعداد 25 ہزار سے متجاوز

 
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔

غزہ میں اسرائیل کے سفاکانہ حملے اور وحشیانہ بمباری ایک سو سات روز سے مسلسل جاری ہیں۔

جس کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی، 62 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں جبکہ لاکھوں بےگھر فلسطینی خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

جبالیا اور خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

اسرائیلی حملے سے جبالیہ کیمپ میں آگ لگ گئی۔ قابض فوج نے مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا، جس سے حزب اللّٰہ کے دو ارکان شہید ہوگئے۔

دریں اثنا بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں سے بچنے کے لیے جہازوں نے ’اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں‘ کے اعلانات کرنا شروع کردیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید