چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اندازہ ہے خیبر پختونخوا میں میری حکومت بنے گی۔
نوشہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے کسی سے رابطہ نہیں کیا، سب مجھ سے رابطہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں رہ کر خیبر پختونخوا میں بہت کام کیا ہے، اگر کسی کے پاس میری خلاف پری پول دھاندلی کے شواہد ہیں تو پیش کردے۔
پی ٹی آئی پی سربراہ نے مزید کہا کہ 8 فروری کو خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی آئے گی، اندازہ ہے کہ صوبے میں میر ی حکومت بنےگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں جب بھی مقابلے میں آتا ہوں آگے جانے کا سوچتا ہوں، بہت سے آزاد امیدوار میرے ساتھ رابطے میں ہے۔