• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی بیمار کہہ دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی بیمار کہہ دیا اور کہا کہ اسے کسی چیز کا پتہ تک نہیں۔

مردان اور صوابی میں جلسوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت آرہی ہے، کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عوام 8 فروری کے انتخابات میں ایمان دار لوگوں کا انتخاب کریں، بانی پی ٹی آئی آئے اور لوٹ کھسوٹ کرکے چلے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی صرف امیر لوگوں کے ساتھ تعلق بناتا ہے، وہ تو سمجھانے پر بھی نہیں سمجھ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ذہنی بیمار ہیں کسی چیز کا پتہ نہیں، صحت کارڈ میں نے شروع کیا تھا بانی پی ٹی آئی تو بےخبر تھے۔

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا اور مرکز میں بھی حکومت میں نے بنائی تھی، بانی پی ٹی آئی تو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ 8 فروری کے بعد خیبر پختونخوا میں حکومت اور وزارت اعلیٰ تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید