دھند کے وار جاری ہیں جس کے باعث آج 19 پرواز منسوخ کر دی گئیں جبکہ 5 متبادل ایئر پورٹس پر اتار لی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کویت سے آئی کویت ایئر ویز کی پرواز کے یو 205 اسلام آباد میں لینڈ نہ کر سکی جو کراچی میں اتار لی گئی۔
ابوظبی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 کی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی۔
شارجہ سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای آر 704 کا رخ بھی لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔
مدینہ اور دبئی سے ملتان کی پروازوں پی کے 716 اور پی کے 222 کی بھی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی۔
اسلام اباد سے العین کی پرواز پی کے 144، جدہ سے اسلام آباد کی پرواز ایس وی 722،اسلام آباد سے دوحہ کی پرواز پی کے 287، اسلام آباد سے ابوظبی کی پرواز پی کے 161، لاہور سے دبئی کی پرواز ای آر 724 منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں پی کے 601 اور 602، کراچی سے ملتان کی پروازیں پی کے 330، 331، کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر 520، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 501 منسوخ کر دی گئیں۔
شارجہ سے پشاور آنے جانے کی پروازیں پی کے 257، 258، پشاور سے دوحہ کی پرواز 286، پشاور سے ابوظبی کی پرواز 118 اور پشاور سے دبئی کی پرواز 283 منسوخ کر دی گئیں۔
فیصل آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 224 اور سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 210 بھی منسوخ کر دی گئیں۔