• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عوامی تحریک کا راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان عوامی تحریک نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور پورے پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ 

عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے یہ اعلان بدھ کو اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے ساتھ گوجر خان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ 

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے ووٹرز راجہ پرویز اشرف، ایم پی اے خرم پرویز راجہ کو ووٹ ڈالیں گے۔ ہمارے ووٹرز ایم پی اے کے امیدوار چوہدری سرفراز کو بھی ووٹ ڈالیں گے۔ 

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خرم نواز گنڈاپور، پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز اور سپورٹرز کا مشکور ہوں۔ خرم پرویز راجہ اور چوہدری سرفراز کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پی پی 9 سے ہمارے امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں، جبکہ پی پی 9 سے پی اے ٹی چوہدری سرفراز خان کی حمایت کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید