آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم ایونٹ کے سپر 6 مرحلے میں پہنچ گئی۔
جنوبی افریقہ کے ایسٹ لندن میں کھیلے گئے اس میچ میں نیپال انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 197 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیپال کے بپن راول نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔ دیپک ڈمری 29، ڈیوڈ کھرنال نے 23 اور سباش بھنڈاری نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پاکستان انڈر 19 کے عرفات منہاس نے 10 اوور میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
عبید شاہ اور احمد حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد ذیشان اور علی اسفند کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ہدف 48ویں اوور میں حاصل کرلیا، اذان اویس نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
شامل حسین اور شاہ زیب خان 37 ، 37 جبکہ احمد حسن نے 29 اور ہارون ارشد نے 15 رنز بنائے۔