• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان نے افغانستان کو ہرادیا، عبید شاہ کی آل راؤنڈ پرفارمنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی عبید شاہ کی آل راونڈر کارکردگی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم نےآئی سی سی انڈر-19 ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں افغانستان کو181 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی یکطرفہ میچ میں افغان کھلاڑی مزاحمت نہ کر سکے۔عبید شاہ نے 22 رنز بنائے اور 26رنز دے کر چار کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ہفتے کوجنوبی افریقا کے شہر بفیلو سٹی میں پاکستان انڈر-19 ٹیم نے مقررہ 50 اوورزمیں 9 وکٹ پر 284 رنزبنائے جواب میں26.2اوورز میں افغانستان کی ٹیم 103رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ اوپنرشاہزیب خان نے 106رنز کی اننگزکھیلی۔انہوں نے126گیندیں کھیلیں ان کی اننگز میں تین چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔کپتان سعد بیگ نے52گیندوں پر55رنزچار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے اسکور کئے۔ریاض اللہ نے 46 رنز،اور شامل حسین نے 17 رنزبنائے۔افغانستان انڈر-19 کے خلیل احمد نے51رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔بشیر احمد 2، غضنفر ، نصیرخان کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کی جانب سےنعمان شاہ 26رنز بناکر نمایاں رہے۔محمد ذیشان نے17رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔عامر حسن اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔