راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) عید الفطر کے موقع پر مری میں ٹریفک انتظامات کے سلسلہ میں انجمن تاجران مری کے وفد نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ سے ملاقات کی ، وفدمیں حافظ جاوید اختر عباسی صدر سٹیزن فورم مری،راجہ طفیل اخلاق صدر ٹریڈ یونین مری اور راجہ یاسر عباسی قائم مقام صدر ہوٹل ایسوسی ایشن مری شامل تھے ،دوران ملاقات آر پی او نے شرکاء سے کہا کہ گزشتہ سال عید الفطر پر ٹریفک انتظامات میں جو کمی بیشی رہ گئی تھی اس بار انشاء اللہ اس کو دورکیا جائے گا ،کسی کو بھی مری داخلہ سے نہیں روکا جائے گا، تاہم بغیر پرمٹ ،ہیوی وہیکلز،بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں ،کالے شیشے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل ویلنگ کرنے والوں کے داخلے پرپابندی ہوگی صرف فیملی والے موٹر سائیکل سواروں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، انہوں نےلوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سےمتعلقہ حکام سےبات کرنے کی یقید دہانی کرائی، انہوں نےکہا کہ عیدالفطر کے بعد تمام ناتجربہ کار پولیس افسروں کو تبدیل کردیا جائے گا۔