پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2024 کی کراچی میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں شرکا کو مشق کے اغراض و مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سی اسپارک کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لینا ہے۔ مشق میں کامبیٹ ایسیٹس، پی ایم ایس اے، اسپیشل فورسز اور پاک میرینز بھی شامل ہوں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سی اسپارک 2024 میں پاک آرمی، پاکستان ایئرفورس اہلکار اور اثاثے جوائنٹ آپریشنز میں حصہ لیں گے۔ مشق خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کو مزید تقویت دے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں وفاقی وزارتوں بشمول دفاع، خارجہ، قانون اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے نمائندگان شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں مسلح افواج کے افسران کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔