• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائٹل نہ جیت سکے

فوٹو بشکریہ شہیر آفریدی / فیسک بک
فوٹو بشکریہ شہیر آفریدی / فیسک بک

بھارتی باکسر کولبیر دھکہ نے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کو شکست دیکر ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل جیت لیا۔

بنکاک میں ڈبلیو بی اے ٹائٹل کی فائٹ پاک بھارت باکسرز کے درمیان ہوئی۔ پاکستان کے شہیر آفریدی اور بھارتی باکسر کولبیر دھکہ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

ابتدا میں تو شہیر آفریدی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن چار راؤنڈ کے بعد بھارتی باکسر نے کم بیک کیا اور کئی زور دار مکوں کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے کا فیصلہ دسویں راؤنڈ میں ہوا جہاں امپائز نے بھارتی باکسر کو فاتح قرار دیا۔

شہیر آفریدی نے ڈبلیو بی اے کے ٹائٹل کیلئے بھارتی باکسر کو چیلنج کیا تھا۔ شہیر آفریدی اس سے قبل ڈبلیو بی سی اور ایشین باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آخری 11 فائٹ میں شہیر آفریدی کی پہلی فائٹ ہے جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید