سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے نہیں بلکہ امریکا نے ہٹایا ہے۔
صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کیا پاکستان کی تاریخ میں کبھی عدم اعتماد کامیاب ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی نے امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا، اسی وجہ سے آج بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ میں نے آج تک کوئی کرپشن نہیں کی، 2012 میں میرے جو اثاثے تھے آج بھی وہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم نے غریب عوام سے صحت کارڈ چھین لیا، اقتدار میں آکر سب سے پہلے صحت کارڈ کو بحال کریں گے۔