اسرائیل نے امریکا پر مزید لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر اور دیگر جنگی سامان دینے پر زور دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ڈائریکٹر جنرل ایال ضمیر کا واشنگٹن کا دورہ مکمل ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حتمی ڈیل نہیں ہوئی لیکن اسرائیل ہتھیار جلد وصول کرنے پر زور دے رہا ہے۔
رات بھر اسرائیل کی بمباری
دوسری جانب جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں اور عوامی سہولیات پر رات بھر اسرائیل کی بمباری جاری رہی۔
عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں نصر اسپتال کے ارد گرد کے علاقوں پر فضائی حملے کیے گئے، اسرائیلی اسنائپرز نے خان یونس میں اسپتال سے نکلنے والوں کو نشانہ بنایا۔