نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ سراوان واقعے پر ایرانی حکومت سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں نگراں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران میں دہشتگرد حملے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ مشترکہ دشمنوں کی پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
واضح رہے کہ ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں کو قتل کردیا۔
سراوان میں پیش آئے اس واقعے میں 3 پاکستانی زخمی بھی ہوئے۔