گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)حالیہ بجٹ میں کسان کیلئے ریلیف کا اعلان ہونے کے باوجود بھی کھاد کے ریٹ کم نہ ہو سکے ،ڈی اے پی کھاد کی بوری 2500روپے میں ملنی چاہئے اور یوریا 1800روپے میں ملنی چاہئے لیکن اس کے باوجود ذخیرہ اندوز کھاد کو ڈی اے پی 3200روپے میں جبکہ یوریا 2300روپے کے حساب سے ہی فروخت کر رہے ہیں ادھر کھاد ڈپومالکان کا کہنا ہے کہ ہم نے کھاد مہنگے داموں میں خریدی تھی اب سستے داموں نہیں فروخت کرینگے۔