• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس کے اپنے صوبے کے اسکولوں میں بھینسیں، اس کا منشور تعلیم؟ مریم نواز

کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس شخص کی ایک صوبے میں پندرہ برس حکومت رہی وہ شخص تعلیم کا منشور پیش کرے اور اس کے اپنے صوبے کے اسکولوں میں بھینسیں بندھی ہوں تو یہ کیسا منشور ہے؟ عمران خان نے دوسروں کے بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار ڈنڈے دے کر ریاست پر حملے کرائے، شہدا کی یاد گاریں تباہ کرائیں آج اس کے بچے لندن میں بیٹھے ہیں اور دوسروں کے بچے جیلوں میں پڑے ہیں۔ ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم نے بہت عرق ریزی سے اپنا منشور بنایا ہے اور اسے آج جاری کیا ہے جس کے ذریعے عوام کی تکالیف کا خاتمہ کردیں گے، منشور اگر وہ شخص پیش کرے جس کی ایک صوبے میں پندرہ برس حکومت رہے اور وہ تعلیم کا منشور کرے جس کے صوبے میں آج بھی اسکولوں میں بھینیس بندھی ہوں تو وہ کیسا منشور ہے۔
ملک بھر سے سے مزید