• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہے کہ آپریشن نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پر کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ مری میں کلڈنہ، جھیکا گلی، کارٹ روڈ اور نیومری میں غیر قانونی تعمیرات گرا دی گئی ہیں۔

ڈی سی مری کا کہنا ہے کہ ایکسپریس وے سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، جبکہ کئی غیر قانونی عمارتوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری نے مزید بتایا کہ مری میں تعمیراتی میٹریل لانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر مقدمات درج کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید