• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے کارکنوں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کارکنوں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی الزامات کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کئی ملازمین کو برطرف بھی کر دیا ہے لیکن برطرف کیے گئے ملازمین کے بارے میں کسی بھی طرح کی معلومات کو منظر عام پر نہیں کیا گیا۔

علاوہ ازیں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت 8 ممالک اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ روکنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے بھی اسرائیل کی جانب سے یہ الزامات سامنے آنے کے بعد اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ ​​معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ معطل کرنے کے مغربی ممالک کے فیصلے پر فلسطین کے اعلیٰ حکام اور حماس نے  تنقید کی ہے اور اس اقدام کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید