پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ بلاول بھٹو زرداری وزیرِ اعظم بن کر ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔
شکارپور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والوں کو 8 فروری کو عوامی طاقت سے سرپرائز دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ 8 فروری کو ہمارے مخالفین کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔
امتیاز شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کی بات کی ہے۔