• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی اپنے خطرناک ایجنڈے کے نتائج بھگت رہے ہیں، پرویز خٹک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے خطرناک ایجنڈے کے نتائج بھگت رہے ہیں۔

ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ذاتی مفادات اور کرسی اقتدار کی خاطر خطرناک ایجنڈے پر عمل کیا، جس کے نتائج آج وہ بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے، ان کے حمایت یافتہ امیدوار اب دیگر پارٹیوں سے رابطوں میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید