سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے نواز شریف سے پختونوں کو بےوقوف کہنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
صوابی میں جلسے سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ نواز شریف کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ پختونوں کو بیوقوف کہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پختونوں سے معافی مانگیں ورنہ صوبے کے عوام اُن کا سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کریں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 16 ماہ میں عوام کو تاریخی مہنگائی اور بدامنی کا تحفہ دیا۔