کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 میں رات گئے دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت 48 سالہ فراز کے نام سے ہوئی ہے۔
اس موقع پر نامعلوم افراد نے علاقے میں دو گاڑیوں کو آگ لگا دی، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔
واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔