• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی میں جو کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں، دوسروں کی پرواہ نہیں کریں: شعیب ملک


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ آپ زندگی میں جو کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں ، دوسرے کیا کہہ رہے ہیں، اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ لوگ تو کہیں گے ہی ان کا یہ ہی کام ہے۔

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے شعیب ملک کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

مذکورہ وائرل کلپ میں شعیب ملک کو دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے نجی چینل کے سیر و سیاحت پر مبنی شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے مختلف ملکوں کے دوروں کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات بھی سنائے۔

دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مداحوں بالخصوص نوجوانوں کو زندگی گزارنے کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے کیا کہہ رہے ہیں، اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ کچھ نہ کچھ تو کہیں گے ہی۔ ہمیں اپنی زندگی اسی طرح گزارنی چاہیے جس طرح ہم چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو یہ سمجھنے میں 20 سال لگتے ہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں تو کوئی بات نہیں ، آپ 20 سال بعد ہی سہی آپ وہ ہی کریں جو آپ چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے شعیب ملک اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کے باعث شہہ سرخیوں کا حصہ بننے ہوئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید