بوسنیا کی یہودی اور مسلم شخصیات نے یہودی مسلم امن نامی ایک مشترکہ انیشیٹو شروع کر دیا، دونوں نے مل کر یہودیوں کے ہولوکاسٹ کی یاد منائی اور غزہ میں امن کا مطالبہ کیا۔
ورلڈ فیڈریشن آف بیلسن ایسوسی ایشن اور امریکن لائرز کے صدر میناچیم روزن سیفٹ اور مسلمانوں کے مذہبی رہنما حسین کاوا زویک نے بطورِ خاص تقریب میں شرکت کی۔
ورلڈ جیوش کانگریس کے روزن سیفٹ نے کہا کہ ہولوکاسٹ اور سریبرینیکا میں مسلمانوں کی نسل کشی کے متاثرین کی یاد میں یہ تقریب ہمارے مشترکہ عزم کا وقت اور مقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب مزید ہولناکیوں کو دہرانے سے روکنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔
بوسینیا میں مسلمانوں کے مفتیٔ اعظم نے کہا کہ ہمارے تعلقات مشکل وقت اور خوش حالی دونوں وقتوں میں مضبوط رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں قوموں کے لوگوں نے یہ مصائب برداشت کیے ہیں اور انہیں ختم کرنے کی کوشش بھی کی جاتی رہی ہے۔