رحیم یار خان میں غیر ملکی سائیکلسٹ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے والے اے ایس آئی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اے ایس آئی لیاقت علی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے بتایا کہ دو سائیکلسٹ صادق آباد کے ہوٹل میں ٹھہرے ہیں جبکہ تیسرا جاچکا ہے، سیکیورٹی نہ لینے پر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا، غیرملکی سائیکلسٹ نے غصے میں پولیس اہلکار پر اسپرے کر دیا تھا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سائیکلسٹ بھونگ کے علاقے میں جانا چاہتے تھے، پولیس نے بغیر سیکیورٹی جانے سے روکا تھا۔
واضح رہے کہ غیر ملکی سائیکلسٹ سے پولیس کی بدتمیزی کا واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا تھا، صادق آباد تھانہ صدر کے اے ایس آئی نے غیر ملکی سیاح کو تھپڑ مارا تھا۔