اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی سے اپنی فوج نہیں نکالے گا۔
اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کرے گا۔ تمام مقاصد حاصل کیے بغیر یہ جنگ ختم نہیں کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حماس کا خاتمہ، یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ سے دوبارہ خطرہ نہ ہونا ہمارے مقاصد ہیں۔
دوسری جانب اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فورسز کی واپسی تک کسی مجوزہ ڈیل کاحصہ نہیں بنیں گے۔