میرپورخاص(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہفتہ 3فروری کو میرپور خاص میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ گاما اسٹیڈیم میرپور خاص میں جلسہ عام کی تیاریاں زور وشور کے ساتھ جاری ہیں،پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم میں جلسہ کے شرکاء کے بیٹھنے کے لیے 30ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔ دوسری جانب اسپورٹس کے حلقوں نے گاما اسٹیڈیم میں جلسہ کے انعقاد پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپورخاص میں کھیل کے میدانوں کی صورتحال پہلے ہی ناگفتہ بہ ہے،گاما اسٹیڈیم سے بڑی تعداد میں خواتین،بوڑھے،جوان اوربچے مستفید ہو رہے ہیں لہذا سیاسی جلسے شہر سے باہر ہونا چاہیے۔