• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران : قتل ہونے والے 9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کےحوالے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایران کے علاقے سراوان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کےحوالے کردی گئیں۔

بلوچستان کے علاقے تفتان کے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ میتوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردیا جاہےگا۔

ایران میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے پاکستانیوں کے لواحقین اب تک میتوں کے منتظر ہیں۔

نائب تحصیلدار خضر حیات کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث گزشتہ روز میتیں نہیں پہنچ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولین کے ورثاء کے مطابق 2 مقتولین زبیر اور اس کے بھانجے کا تعلق لودھراں سے ہے۔

نائب تحصیلدار کا کہنا ہے کہ میتوں کے انتظار میں کل سے ورثاء کے ساتھ ملتان ائیرپورٹ پر موجود ہیں لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ دھند چھٹتے ہی میتیں ملتان ائیرپورٹ پہنچ جائیں گی۔

واضح رہے کہ 9 پاکستانیوں کو ایران کے شہر سراوان میں قتل کردیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید