تربت (نامہ نگار) تربت کے علاقہ آپسر سے مختلف علاقوں میں لاپتہ کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے جمعرات کو متاثرہ فیملی نے دھرنا دے کر ہائی وے کو بند کردیا ہے، نوجوانوں کو مختلف علاقوں سے لاپتہ کیا گیا، بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔مظاہرین کے مطابق عابد علی ولد وشدل سکنہ آپسر کو 21 مارچ 2023، ظریف ولد محمد بخش کو 9 اگست 2023، شعیب ولد لیاقت کو 10 اپریل 2023، حماد نذیر ولد نذیر احمدکو 10 اپریل 2023 اور عدیل اقبال ولد محمد اقبال کو 8 مارچ 2023 کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا۔