• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ نے رفح کو ’مایوسی کا پریشر ککر‘ قرار دے دیا

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کےسبب ہزاروں فلسطینیوں کو پناہ فراہم کرنے والا رفح مایوسی کا پریشر ککر بن گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کا کہنا ہے کہ خان یونس میں جاری جارحیت پر انتہائی تشویش ہے، جس کے نتیجے میں حالیہ دنوں میں رفح میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ہزاروں فلسطینیوں نے جنوب کی طرف منتقل ہونے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کا کہنا ہے کہ 2.3 ملین افراد کی نصف آبادی کو پناہ فراہم کرنے والا رفح اب مایوسی کے پریشر ککر میں تبدیل ہوگیاہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید