الیکشن کمیشن نے کراچی کے ضلع وسطی میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست تیار کرلی۔ قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں 1255 پولنگ اسٹیشنز حساس اور انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 میں 267 پولنگ اسٹیشنز میں 118 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 149 حساس ہیں۔
ضلع وسطی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 میں 361 پولنگ اسٹیشنز میں سے 228 انتہائی حساس جبکہ 133 حساس قرار دیے گئے ہیں۔
الیکش کمیشن کے مطابق این اے 249 میں 320 پولنگ اسٹیشنز میں سے 160 انتہائی حساس اور 160 حساس قرار پائے ہیں۔
ضلع وسطی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 250 میں 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے 179 انتہائی حساس جبکہ 128 حساس قرار دیے گئے ہیں۔