• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتی برادری کی رجسٹریشن مہم، 6 فروری کو کراچی کے مختلف علاقوں میں شناختی کارڈز جاری کئے جائینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نادرا کی جانب سے شروع کی گئی اقلیتی برادری کی رجسٹریشن مہم کے سلسلہ میں 6فروری منگل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے شناختی کارڈز جاری کئے جائیں گے،نادر ا نے 1 تا 14 فروری تک ملک بھر میں میری شناخت ،میری پہچان کے عنوان سے اقلیتی برادری کی رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا ہے،نادرا اس مہم کے دوران موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے اقلیتی برادری کی مذہبی عبادت گاہوں ( چرچ،مندر،گردوارہ وغیرہ) میں لوگوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا اہتمام کررہا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید