پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دیگر جماعتوں کو صرف اقتدار کا لالچ ہے، ہم آپ کو حقوق دلوانا چاہتے ہیں۔
سکھر میں پی پی کی انتخابی ریلی سے خطاب میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو عورتوں کے حقوق کےلیے لڑتی تھیں،انہوں نے خواتین کی زندگی بہتر بنائی۔
انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کو ہم سے چھین لیا گیا، جس کے بعد یہ علم آصف علی زرداری نے اٹھایا، خواتین نے بی ایس پی کے ذریعے اپنی بیٹیوں کو ڈاکٹر تک بنایا۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے وعدہ کیا ہے وہ غریب مظلوم کےلیے کام کریں گے، پی پی چیئرمین واحد سیاستدان ہیں جو غریب عوام کےلیے لڑرہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو آپ کے حقوق دلوانا چاہتے ہیں جبکہ دیگر جماعتوں کو صرف اقتدار کا لالچ ہے، پی پی صرف عوام کےلیے سیاست کرتی ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ آج میری سالگرہ ہے، ایک خواہش ہے کہ بلاول بھٹو کو خدمت کا موقع دیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کا ساتھ دیا، آپ نے 8 فروری کو تیر کو ووٹ دینا ہے۔