صوابی( این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جو بھی فیصلے ہورہے ہیں وہ نواز شریف اور مریم نواز کے حکم پر ہورہے ہیں‘ملک میں جنگل کا قانون ہے ‘ عدالتوں کو رسواکیاجارہاہے ‘خیبر پختونخوا کے مسلم لیگی کس منہ سے نواز شریف کا ساتھ دے رہے ہیں ، 8فروری کو عوام ان سب کا بوریا بستر گول کرے گی ۔صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک تین فیصلے آچکے ہیں‘ کیا ان فیصلوں میں انصاف کیا گیا؟ عدالتوں کی بے توقیری ہو رہی ہے‘ کیا ایسے الیکشن ہوتا ہے۔