• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: چوہدری نثار کے 7 کارکنوں پر مقدمہ درج

سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار---فائل فوٹو
سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار---فائل فوٹو

راولپنڈی کے تھانہ چکری میں سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کے 7 کارکنوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ مسلم لیگ ن کے کارکن تنویر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان گزشتہ رات گھر میں زبردستی داخل ہوئے، انہوں نے تشدد کیا اور ن لیگ کی الیکشن مہم چلانے پر دھمکیاں دیں۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور گیس سلینڈر اٹھا کر لے گئے۔

قومی خبریں سے مزید