سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ٹی ایم اے کے عارضی ملازمین کو عید کی تنخواہیں نہ مل سکیں۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عارضی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ عید کو ایک دن رہ گیا ہے مگر ابھی تک ہمیں عید کی تنخواہیں نہیں مل سکیں عید پر کپڑے نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے بھی ہمیں روزانہ یہ پوچھتے ہیں کہ نئے کپڑے کب دلائیں گے مگر ہمیں تنخواہیں نہ مل سکیں جس کی وجہ سے ہم اپنے بیوی بچوں کونئے کپڑے نہیں دلا سکتے ۔ متاثر ہ ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب ‘کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سے اپیل ہے کہ انہیں عید کی تنخواہیں دی جائیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔