سیالکوٹ (صباح نیوز)پاکستان ریلوے نے دوبارہ غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ کردیا ، سیالکوٹ کیلئے کوئی سپیشل ٹرین نہ چلائی جس سے کراچی اور راولپنڈی سمیت درجنوں شہروں میں آبادہزاروں شہریوں کوسیالکوٹ آنے کیلئے بسوں اور ویگنوں پر زیادہ کرایہ دے کر سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ کراچی، راولپنڈی، ملتان،فیصل آباد سمیت دوسرے شہروں میں روزگار کے سلسلہ میں آباد ہزاروں شہری ہر سال عید اپنے آبائی گھروں میں مناتے ہیں، عید کے موقعہ پر پاکستان ریلوے کی طرف سے سیالکوٹ کیلئے کوئی سپیشل ٹرین نہ چلائی گئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں شہری پریشان ہیں جوبسوں اور ویگنوں پر سفر کرکے سیالکوٹ آرہے ہیں ۔