سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)پنجاب بیت المال کونسل نے ضلعی بیت المال کمیٹی سیالکوٹ کے نئے چیئرمین، وائس چیئرمین اور اراکین کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق نبیل خالد لون چیئرمین، محمد ایوب وائس چیئرمین جبکہ محمد امین ، میاں احمد علی ، رانا منیر احمد، چودھری اسرار ، بلال سلہریا، داود شاہ ،حافظ وسیم،محمد ارشد، نصرت ظہیر، نسرین خواجہ اور محبوب عالم کمیٹی کے رکن ہونگے۔