• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب نہر سے کراچی کو پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی، یونیورسٹی روڈ پر لائن پھٹ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حب نہر سے کراچی کو پانی کی فراہمی بحال نہ ہو سکی تھی کہ یونیورسٹی روڈ پر 48 انچ قظر کی لائن پھٹ گئی اور قریبی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ،تاہم واٹر کارپوریشن نے دعوی ٰ کیا ہے کہ شرپسند عناصر نے یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال بلاک 6 ٹیکنیکل بورڈ آفس کے سامنے ڈبلیو ٹی ایم 48 انچ ڈایا پانی کی لائن کو پتھر مار کر جان بوجھ کر توڑ ا ہے ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا کہ شرپسند عناصر ایسی حرکتوں سے باز آئیں اور قانونی کی خلا ورزی نہ کریں واٹر کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایسی حرکت کی گئی اس میں ملوث عناصر کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کروائی جائے گی، ترجمان نے کہا کہ توڑی گئی لائن کا مرمتی کام اگلے 6 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا دریں اثناترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ حب کینال پر مرمتی کام کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جو اگلے 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا حب کینال میں شگاف پڑنے کے باعث ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے جبکہ متعلقہ علاقوں میں کے تھری کی متبادل لائن سے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے، واضح رہے کہ موسلادھار بارش اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب کینال میں شگاف پڑ گیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید