شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب نے ضلع شیخوپورہ کے سرکاری شفا خانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس گرانٹ میں سے ڈیڑھ کروڑ روپے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو اور پچاس ، پچاس لاکھ روپے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو دیئے جائیں گے۔