• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ سیاستدانوں کو 8 فروری کو رخصت کردیں گے، پرویز خٹک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جھوٹے اور کرپٹ سیاستدانوں کو رخصت کردیں گے۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کو خیبر پختونخوا میں تمام سیاسی مخالفین کا قصہ تمام ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نےمولویوں کےبجائےاسلام سے بےخبر افراد کو ٹکٹ دیے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی پی نے مزید کہا کہ پوچھتا ہوں کہ چوتھی بار وزیر اعظم کے دعویدار نواز شریف نےپچھلے حکومتوں میں کیا تیرمارا ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ جھوٹے اور کرپٹ سیاستدانوں کو 8 فروری کو سیاست سے رخصت کردیں گے، بانی پی ٹی آئی نے ملک میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا۔

قومی خبریں سے مزید