پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف 2014 کے دھرنے کے دوران اقتدار اور ملک چھوڑنے کیلئے تیار تھے۔
اپنے بیان میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا مجھے صرف آصف علی زرداری ہی بچا سکتا ہے، آصف زرداری نے نواز شریف کی حکومت بچائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا میں اور میرا خاندان آصف زرداری کا احسان کبھی نہیں بھول سکتے۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اتنے بھی بیمار نہیں تھے بس بیماری کے بہانے ملک سے بھاگنا تھا، نواز شریف سزا یافتہ ہوکر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف ڈیل کرکے لاڈلا بن کر وطن واپس آتے ہیں تو قانون بے بسی کی تصویر بن جاتا ہے۔